Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انڈر19ورلڈ کپ: کوالیفائنگ ایونٹ کا آغاز

 
  لندن: آئی سی سی 2020 انڈر 19 ورلڈ کپ میں یورپ کا کوالیفائنگ مرحلہ شروع ہوگیا۔ ڈویژن 2 کوالیفائر کی میزبانی انگلینڈ کررہا ہے۔اس میں بیلجیئم، ڈنمارک، فرانس، اٹلی، ہالینڈ، ناروے، اسپین اور سویڈن کی ٹیمیں قسمت آزمارہی ہیں۔ میگا ایونٹ2 برس بعد جنوبی افریقہ میں ہوگا، جس کیلئے کوالیفائنگ مرحلے میں رواں ماہ یورپ کی ٹیمیں جدوجہد کریں گی۔یورپ سے12 ٹیموں کے پاس میگا ایونٹ میں جگہ بنانے کا موقع ہوگا۔ کوالیفائر ٹورنامنٹ میں 9 ممالک شریک ہیں، جس میں سے 3 ممالک آئندہ برس شیڈول ڈویژن ون میں جگہ بناسکیں گے، جہاں پر3ملک پہلے سے موجود ہیں، پھر یہ تمام ممالک یورپ سے ورلڈ کپ میں رسائی کیلئے برسرپیکار ہوں گے۔ 8 اگست تک جاری رہنے والے کوالیفائر کے میچز ایسیکس میں منعقد کئے جارہے ہیں، اس موقع پر آئی سی سی کے ہیڈ آف ایونٹس کرس ٹیٹلی کا کہنا ہے کہ انڈر19 ورلڈ کپ نوجوان کرکٹرز کیلئے اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا بہترین ذریعہ ہے۔ہر ریجن کی ڈویژن ون میں کامیابی سمیٹنے والی ٹیم 2020 کے ورلڈ کپ میں شرکت کی اہل بن جائے گی۔جہاں پر پہلے سے موجود 11 ممالک ان کے منتظر ہیں۔ ایونٹ جنوری اور فروری 2020 میں ہوگا۔ رواں ماہ افریقہ میں بھی ڈویژن2 کوالیفائر 19 سے 28 اگست تک شیڈول ہے۔ جنوبی افریقہ میں شیڈول اس ایونٹ میں بوٹسوانا، گیمبیا، گھانا، لیسوتھو، موزمبیق، نائیجیریا، روانڈا، سیرا لیون ، سوازی لینڈ، تنزانیہ اور زیمبیا کی ٹیمیں ایکشن میں دکھائی دیں گی۔

شیئر: