Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ای سپورٹس چیمپئن شپ برائے خواتین کا دوسرا ہفتہ شروع

’13 مختلف علاقوں سے 16 ٹیمیں شریک ہیں جبکہ پچھلے ایڈیشن میں 12 ٹیمیں شریک تھیں‘ ( فوٹو: ایکس)
دار  الحکومت ریاض میں جاری الیکٹرانک سپورٹس ورلڈ کپ کے دوسرے ہفتے کے مقابلے شروع ہوگئے ہیں جن میں موبائل گیمز کی عالمی ٹیمیں بڑی تعداد میں حصہ لے رہی ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق ان مقابلوں میں اس سال کی سب سے نمایاں سرگرمی Mobile Legends: Bang Bang Women’s Invitational (MWI) خواتین کی چیمپئن شپ ہے، جو اپنی تاریخ کی سب سے بڑی ایڈیشن کے ساتھ منعقد ہو رہی ہے۔
اس ایڈیشن میں 13 مختلف علاقوں سے 16 ٹیمیں شریک ہیں جبکہ پچھلے ایڈیشن میں 12 ٹیمیں شریک تھیں۔
یہ ٹیمیں دنیا بھر کی 57 علاقائی کوالیفائرز کے بعد منتخب ہوئی ہیں۔
یہ گیم جو 2016 میں لانچ ہوئی تھی، موبائل پر کھیلنے والی مقبول ترین ٹیم بیٹل گیمز میں شمار ہوتی ہے جس کے ماہانہ ایکٹو صارفین کی تعداد 11 کروڑ سے تجاوز کر چکی ہے اور اس کی چیمپئن شپ علاقائی و عالمی سطح پر بڑی دلچسپی سے دیکھی جاتی ہیں۔
اس ٹورنامنٹ میں ٹیمیں مجموعی طور پر 5 لاکھ امریکی ڈالر کے انعامات کے لیے مقابلہ کر رہی ہیں جبکہ بہترین کھلاڑی کو 50 ہزار ڈالر کا الگ انعام بھی دیا جائے گا اور اس کے ساتھ 3,350 پوائنٹس الیکٹرانک اسپورٹس ورلڈ کپ 2025 کی کلب چیمپئن شپ رینکنگ کے لیے دیے جائیں گے۔
سعودی عرب اور مصر اس ٹورنامنٹ میں بالترتیب Twisted Minds Orchid اور  Falcons Vega MENA کے ذریعے حصہ لے رہے ہیں۔
سعودی ٹیم کی نمائندگی "Lyrx"، "Lunar" اور "Livin" کر رہی ہیں،
جبکہ مصری ٹیم میں "Velvet"، "Sunlight"، "Yui"، "Names" اور "Fvvn" شامل ہیں۔

شیئر: