Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اختر مینگل نے بنی گالہ جانے سے کیوں انکار کیا؟

اسلام آباد... بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نومنتخب رکن قومی وصوبائی اسمبلی سردار اختر مینگل نے تحریک انصاف کے چیئرمین اور متوقع وزیراعظم عمران خان سے بنی گالہ جاکر ملاقات سے انکار کردیا اور کہا کہ اگر عمران خان نے ملاقات کرنی ہے تو بلوچستان ہاوس آکر مجھ سے ملاقات کرسکتے ہیں ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایسا نہیں کہ بلوچستان میں کسی کو وزیراعلیٰ نامزد کردیا جائے اور ہم آنکھیں بند کرکے حمایت کریں ۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ یو آئی اتحادی ہے ۔ حکومت یا اپوزیشن میں بیٹھنے کا فیصلہ مل کر کرینگے ۔ ذرائع کے مطابق سردار اختر جان مینگل کو گزشتہ روز جہانگیر ترین نے فون کرکے ملاقات کی دعوت دی تھی ۔
مزید پڑھیں:نئے این آر او کی افواہیں،تحریک انصاف نے تردید کردی

شیئر: