Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ختم شدہ وزٹ ویزوں میں توسیع کے لیے مہلت

’ختم شدہ وزٹ ویزے مقررہ مدت کے اندر حتمی روانگی کے لیے توسیع کرا لیں‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی محکمہ پاسپورٹ  نے کہا ہے کہ مختلف قسم کے ختم شدہ وزٹ ویزوں کی توسیع کا آغاز ہوگیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق محکمہ پاسپورٹ نے ملک میں موجود تمام ایسے غیر ملکیوں کو ہدایت کی ہے جن کے پاس ختم شدہ وزٹ ویزے ہیں کہ وہ مقررہ مدت کے اندر حتمی روانگی کے لیے ویزا توسیع کرا لیں۔
محکمہ نے وضاحت کی ہے کہ اس اقدام کا مقصد ان افراد کی قانونی اور آسان طریقے سے روانگی کو یقینی بنانا ہے تاکہ وہ ختم شدہ ویزے رکھنے پر کسی قانونی خلاف ورزی یا جرمانے کا سامنا نہ کریں۔
محکمہ پاسپورٹ نے وزٹ ویزے پر آنے والے غیر ملکیوں پر زور دیاہے کہ وہ ابشر پلیٹ فارم یا دیگر سرکاری ذرائع سے اپنی قانونی حیثیت کی نگرانی کریں اورمدت ختم ہونے سے قبل ویزے میں توسیع کریں تاکہ کسی بھی قانونی یا مالی نتائج سے بچا جا سکے۔

شیئر: