Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وزارت صحت میں سعودی ڈاکٹر اقلیت میں

جدہ .... محکمہ شماریات نے واضح کیا ہے کہ وزارت صحت کے ماتحت اسپتالوں او رہیلتھ سینٹرز میں بیشتر ڈاکٹر غیر ملکی ہیں۔ سعودی ڈاکٹر اقلیت میں ہیں۔ غیر ملکی ڈاکٹروںکی تعداد 27282ہے جبکہ سعودی ڈاکٹر صرف 11ہزار ہیں۔ مقامی شہریو ںنے سرکاری اسپتالوں اور ہیلتھ سینٹرز میں غیر ملکی ڈاکٹروں کی بھر مار پر وزارت صحت کو آڑے ہاتھوں لیا۔ مقامی شہریوں نے توجہ دلائی کہ امسال بیرون مملکت سے 1144سعودی ایم بی بی ایس کی ڈگریاں لئے ہوئے ہیں اور 3210اندرون مملکت سے ایم بی بی ایس کی ڈگریاں حاصل کرلیں گے۔ وزارت صحت کے سابق عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ وزارت صحت کے عہدیداروں کے یہاں سعودی میڈیکل کالجوں کے فضلاءکی تقرری کے سلسلے میں تحفظات پائے جاتے ہیں۔ بعض سعودی 5برس سے بیکار بیٹھے ہوئے ہیں۔ ان کی تقرری نہیں ہوئی۔
 

شیئر: