Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

محمد عامر سے بولنگ کوچ کا "ڈو مور" کا مطالبہ

 
لندن: پاکستانی بولنگ کوچ اظہر محمود نے فاسٹ بولر محمد عامر سے نئی گیند کے ساتھ ”ڈومور“ کا مطالبہ کردیا۔اظہر محمود بدستور محمد عامر کے ناقص کھیل اور فٹنس مسائل پر 5برس کی کرکٹ سے دوری اور ڈراپ کیچز کا پردہ ڈالنے کی کوشش کررہے ہیں۔  میچ فکسنگ میں جیل کی ہوا کھانے والے پیسر کو دوبارہ انٹرنیشنل کرکٹ میں آئے ہوئے 3برس ہونے والے ہیں۔بولنگ کوچ نے کہاکہ دورئہ آئرلینڈ اور انگلینڈ کے دوران عامر کچھ فٹنس مسائل کا شکار ہوئے مگر ہمارے فزیو کی کوشش کام آئی۔ وہ اسی وجہ سے تینوں ٹیسٹ کھیلنے کے قابل ہوگئے مگر انھیں بدستور اپنی فٹنس بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔ ہم سب عامرکی فٹنس کیلئے کوشاں ہیں۔اظہر محمود نے کہا کہ اس بات میں کوئی شک نہیں کہ پیسر باصلاحیت ہیں مگر انھیں نئی گیند کے ساتھ کچھ زیادہ اسٹرائیک کی ضرورت ہے۔ بدقسمتی سے ان کی بولنگ پر کچھ کیچز بھی ڈراپ ہوئے۔ ہم چاہتے ہیں کہ وہ اننگز کے آغاز پر کچھ زیادہ موثر ثابت ہوں۔ اگر وہ نئی گیند کے ساتھ مستقل مزاجی سے اسٹرائیک کرتے رہے تو دوسرے بولرز پر سے دباوکم ہوگا ۔اظہر محمود نے کہاکہ عامر کی کلائی پوزیشن میں کچھ مسئلہ ہے جس کو ہم دور کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔امید ہے کہ اس ایک ماہ کے وقفے سے وہ مختلف اور زیادہ موثر بولر کے طور پر سامنے آئیں گے۔ محمد حفیظ کے بارے میں بولنگ کوچ نے کہاکہ کوئی بھی ان کی صلاحیتوں پر انگلی نہیں اٹھاسکتا مگر ٹیم مینجمنٹ سمجھتی ہے کہ ہمیں نوجوان کھلاڑیوں کے ساتھ آگے بڑھنے کی ضرورت ہے،اس لیے ہم حفیظ کو امام الحق کے بیک اپ اوپننگ بیٹسمین کے طور پر لے رہے ہیں۔امام الحق اوپنر کے طور پر 9 ون ڈے میں 4 سنچریاں اسکور کرچکے ہیں، ا نہیں ڈراپ نہیں کیا جا سکتا۔ محمد حفیظ کو زمبابوے میں نہ کھلانے کی اور کوئی بھی وجہ نہیں۔

شیئر: