Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کیا آپ مکڑیوں سے خوفزدہ رہتے ہیں؟

 لندن .... کیڑے مکوڑوں کی قوت بینائی اور رنگ آشنائی کی صلاحیت کے حوالے سے سائنسدانوں نے تازہ ترین رپورٹ جاری کی ہے وہ بیحد حیران کن ہے۔ رپورٹ تیار کرنے والے سائنسدانوںنے لوگوں سے پوچھا ہے کہ کیا انہیں مکڑیوں سے خوف لگا رہتا ہے۔ یہ خوف اکثر لوگوں کو ہوتا ہے۔ اب یہ حقیقت سامنے آئی ہے کہ ان سے بچنے کا موثر حل یہ ہے کہ سبز ملبوسات نہ پہنیں۔ سائنسدانو ںکا کہناہے کہ انہوں نے مکڑیوں اور اسی قسم کے تقریباً ©1200حشرات کا جائزہ لیکر یہ نتیجہ اخذ کیا ہے کہ ان میں بہت سے کیڑے کلر بلائنڈ ہوتے ہیں یعنی کوئی بھی رنگ نظر نہیں آتا اور اگر کوئی بھی رنگ نظرآرہا ہے تو وہ سبز رنگ ہے اور یہی وہ رنگ ہے جو مکڑیوں کو اپنی جانب راغب کرتا ہے جس سے آس پاس کی مختلف حیاتیات کو خطرات لاحق ہوجاتے ہیں۔ تجربے کے دوران یہ بات ثابت ہوئی کہ مکڑیاں بہت زیادہ حساس ہوتی ہےں ورانکی بینائی ایک ہی رنگ پر چلتی ہے اور یہ رنگ صرف ہرا ہوتا ہے۔ اس رپورٹ کی تیاری کےلئے سائنسدانوں نے 1200 بڑی بڑی مکڑیوں پر تجربہ کیا جنہیں وولف اسپائڈ رکہا جاتا ہے۔

شیئر: