Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سینٹرل کنٹریکٹ: کیٹیگری نہیں پاکستان اہم ہے،محمد حفیظ

 
  لاہور :پاکستان کرکٹ کے آل راونڈر محمد حفیظ کی سینٹرل کنٹریکٹ معاملے پر وضاحت سامنے آگئی۔ اپنے بیان میں محمد حفیظ نے سینٹرل کنٹریکٹ میں بی کیٹگری د ئیے جانے پر میڈیا میں جاری تنقید کاجواب دیدیا ۔ انہوں نے کہا کہ سینٹرل کنٹریکٹ کے ایشو پر میں چاہتا ہوں کہ پھر وضاحت ہوجائے۔ میرے تمام فینزاور میڈیا کے لوگوںمیں انتہائی جوش ہے۔ میں عزت و وقارکے ساتھ ہمیشہ پاکستان کےلئے کھیلا ہوں، پیسے کےلئے نہیں۔محمد حفیظ نے کہا کہ خوش ہوں کہ میری خدمات پیارے پاکستا ن کےلئے ہیں۔ سینٹرل کنٹریکٹ میں چاہے سی کیٹیگری میں ہوں یا ڈی میں بس میں عزت و احترام کے ساتھ کھیلنا چاہتا ہوں۔ واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے اعلان کردہ نئے سینٹرل کنٹریکٹ میںحفیظ کی ایک درجہ تنزلی کرتے ہوئے انہیں اے سے بی کیٹیگری میں جگہ دی گئی ہے۔اطلاعات تھیں کہ محمد حفیظ پی سی بی کے رویئے سے نالاں ہیں۔انہوں نے بورڈ کے 'امتیازی سلوک' پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ریٹائرمنٹ پر غور شروع کردیا ہے مگر اب حفیظ کے اس بیان سے وضاحت سامنے آگئی ہے ۔

شیئر: