Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

راجرز کپ : سیمونا ہیلپ اور رافیل نڈال سیمی فائنل میں

 
مونٹریال:سیمونا ہیلپ اور ایلینا سویتولینا راجرز کپ ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز سنگلز کے سیمی فائنل میں پہنچ گئیں۔ کینیڈا میں جاری ایونٹ میں ویمنز سنگلز کوارٹر فائنل میں ا سٹار رومانوی کھلاڑی اور عالمی نمبر ایک سیمونا ہیلپ نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے حریف فرانسیسی کھلاڑی کیرولین گارشیا کو 7-5 اور 6-1 سے ہرا کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی، دوسرے کوارٹر فائنل میں یوکرین کی سویتولینا نے جرمن کھلاڑی ایلیز مرٹنز کو 7-5 اور 6-3 سے شکست دے کر ایونٹ سے باہر کر دیا۔ دوسری جانب رافیل نڈال اور کیرن خچانووف فتوحات کا سلسلہ برقرار رکھتے ہوئے راجرز کپ مینز سنگلز سیمی فائنل میں پہنچ گئے۔ اسٹار ہسپانوی کھلاڑی اور عالمی نمبر ایک رافیل نڈال نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف کروشین کھلاڑی مرین کلچ کو 2-6، 6-4 اور 6-4 سے ہرا کر سیمی فائنل میں پہنچنے کا اعزاز حاصل کیا جبکہ روسی کھلاڑی کیرن خچانووف نے ہالینڈ کے روبن ہاس کو ا سٹریٹ سیٹس میں 6-3 اور 6-1 سے ہرا کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی۔ 

شیئر: