Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کیا بی جے پی ہلسا مچھلی اور مشٹھی دوئی کو بھی پناہ گزین قراردیگی؟: ممتا بنرجی

کولکتہ۔۔۔مغربی بنگال کی وزیر اعلی نے بی جے پی کو بنگالی مخالف قرار دیتے ہوئے کہا کہ جس طرح بی جے پی این آر سی کے نام پر بنگالیوں اور بنگلہ ثقافت کی مخالفت کر رہی ہے اس سےظاہرہوتا ہے کہ بی جے پی، ہلسا مچھلی، کام دانی ساڑی ، سندیش اور مشٹھی دوئی کو بھی پناہ گزین قرار دیدے گی۔ یہ تمام اشیا بنیادی طورپربنگلہ دیش کی سوغات ہیں اور مغربی بنگال اوردنیا کے مختلف مقامات پرآباد بنگالیوںمیں بیحد  مقبول ہیں۔واضح ہو کہ سندیش اور مشٹھی دوئی  بنگال کی مشہور مٹھائی ہے۔ممتا بنرجی نے آسام کے این آر سی کے آخری مسودے میں 40 لاکھ سے زیادہ لوگوں کے نام نہ ہونے پر مرکز میں نریندر مودی کی قیادت والی بی جے پی حکومت پرسخت تنقید کی۔ انہوں نے کہا کہ40 لاکھ لوگ مکمل طور ہندوستانی ہیں، ممتا بنرجی نے ان کے معیار پر بھی سوال اٹھائے جس کی بنیاد پر 40 لاکھ سے زیادہ لوگوں کے نام این آر سی کے آخری مسودے میں شامل نہیں کئے گئے ۔انہوں نے کہا کہ اگر حکومت ان سے ان کے والدین کی پیدائش سرٹیفکیٹ طلب کریگی تو وہ بھی ان دستاویزات کو پیش نہیں کر سکیں گے۔ممتا نے کہامیں اپنے والدین کی تاریخ پیدائش نہیں جانتی، ہمیں صرف ان کی موت کی تاریخیں معلوم ہیں۔ میں بھی ان کے پیدائش سے متعلق کوئی دستاویزات پیش نہیں کر سکتی۔ اس طرح کے معاملات پرقواعد و ضوابط وضع کئے جانے چاہئیں۔ آپ عام لوگوں کو ذمہ دار نہیں ٹھہرا سکتے۔مغربی بنگال کی وزیر اعلی نے کہاکہ ملک میں ناانصافی کا ماحول ہے ۔بی جے پی اپنےشدت پسند نظریہ کےتحت لوگوں کوتقسیم کرنے کی کوششوں میں مصروف ہے،ایسی سیاست قابل قبول نہیں ۔ممتا بنرجی نےسوال کرتے ہوئے کہا کہ کیابی جے پی بنگالیوں اور ان کی ثقافت سےخائف ہے؟ ۔ بنگالی بولنا جرم نہیں یہ دنیا میں بولی جانے والی پانچویں سب سے بڑی زبان ہے۔
مزید پڑھیں:- - - -عمر خالد پر حملہ جمہوریت کا مذاق اڑانے کے مترادف، محبوبہ مفتی

شیئر: