Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹریفک جام سے مسافر ہر سال 55گھنٹے کی نیند سے محروم ہوجاتے ہیں

لندن....  بڑے شہرو ں کا ایک بڑا مسئلہ ٹریفک جام ہوتا ہے او راسکی وجہ سے جہاں انسان پریشانیوں سے دوچار ہوتا ہے وہیں علاقے ، ملک یا شہر کی اقتصادی حالت اور معیشت بھی متاثر ہوتی ہے۔ وقت پر کام نہ ہونے سے خسارے کا امکان بڑھ جاتا ہے مگر بے شمار گاڑیوں سے بھری ہوئی سڑکوں  کو عبور کرکے منزل مقصود تک پہنچنا تقریباً ناممکن ہے۔ اس حوالے سے جاری ہونے والی ایک سروے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ٹریفک جام کی وجہ سے ہر مسافر سالانہ کم سے کم 55گھنٹے کی نیند سے محروم ہوتا ہے کیونکہ انہیں اپنے کام کی جگہوں یا منزل مقصود تک وقت پر پہنچنے کیلئے مقررہ وقت سے کم از کم 13منٹ پہلے نکل جانا پڑتا ہے۔  یہ  سروے رپورٹ 2014ء سے اب تک کی ٹریفک صورتحال کو مدنظر رکھ کر مرتب کی گئی ہے۔ اسی سروے میں یہ بھی کہاگیا ہے کہ لندن میں گاڑیوں وـغیرہ سے آمد ورفت کرنے والے کم از کم 40فیصد افراد وقت پر اپنی جگہوں پر نہیں پہنچ سکے جس سے کام کا بھی حرج ہوا اور انہیں تاخیر سے آنے کی سزا بھی بھگتنا پڑی۔ کہا جاتا ہے کہ اگر موجودہ صورتحال برقرار رہی تو صرف ٹریفک جام کی وجہ سے برطانوی معیشت کو 300ارب  پونڈسالانہ کا خسارہ ہوگا۔
مزید پڑھیں:- - - -خزانے کے شوقیہ متلاشی کو 10ہزار پونڈ مالیت کی طلائی انگوٹھی مل گئی

شیئر: