Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکبان مملکت میں جنم لینے والے بچوں کو جشن آزادی کا مطلب سمجھائیں

خاندان کے بچوں اور بچیوں کےساتھ یوم آزادی مناتے وقت ملا زئی کا پیغام 
مکہ مکرمہ (محمد عامل عثمانی ) بلوچستان کے پاکستانی بزرگ محمد موسیٰ ملازئی نے جشن آزادی کی خوشی میں اپنے پوتوں ، پوتیوں نواسوںو نواسیوں اور کچھ قریبی رشتہ داروںکو جمع کرکے عصرانے کا اہتمام کیا ۔ انہوں نے اس موقع پر بتایا کہ بر صغیر کی تقسیم کے وقت میں بہت چھوٹا تھا البتہ مجھے اپنے والد در محمد کا یہ کہنا یادہے کہ مسلمانوں کا اب ایک علیحدہ ملک پاکستان بن گیا ہے اور بلوچستان، پاکستان کہلائے گا ۔مجھے یہ بھی یادہے کہ والد اس تبدیلی سے خوش تھے۔ انہوں نے آزادی کے بعدکچھ ایام صوبہ سندھ گزارے تھے۔ میں نے بچوں کو خصوصا اسلئے جمع کیا ہے کہ ملک سے باہر جنم لینے والے بچوں کو سمجھایا جائے کہ پاکستان کے جشن آزادی کا کیا مطلب ہے۔ انہیں اس خوشی میں شریک کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ہم متحد رہتے ہوئے اپنے حقوق کی جدوجہد کرتے رہیں گے۔ تقریب میں شرکت کرنے والوں میں جمعیت علمائے اسلام کے رہنما غلام رسول مینگل ،فہد عبدالعزیز بلوچ ، عبدالعزیز چنال ، درمحمد ملازئی ، عبدالمنان ملازئی بھی شریک ہوئے۔

شیئر: