Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سابق وزیراعظم اٹل بہاری واجپئی کی آخری رسومات سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا

نئی دہلی۔۔۔۔سابق وزیراعظم واجپئی کی میت سےقومی پرچم ان کے اہل خانہ کو سپردکردیا گیا ہے۔  سرکاری اعزاز کے ساتھ شام 4بجکر45منٹ پر ان کی بیٹی نامیتا نے آخری رسومات کی کارروائی انجام دی۔اس  موقع پروزیر اعظم نریندر مودی، صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند، بی جے پی صدر امیت شاہ ، سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ اور کانگریس کے صدر راہل گاندھی موجود تھے۔ تینوں فوجی سربراہان کی جانب سے انہیں خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ ان کی میت آئی ٹی او ، دہلی گیٹ شانتی ون چوک ہوتے ہوئےقومی یادگار پرلےجائی گئی۔ سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپئی کی آخری رسومات کی ادائیگی کے موقع پر ہزاروں کی تعداد میں ان کے مداح موجود تھے ۔سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپئی طویل علالت کے بعد جمعرات کو آل انڈیا انسٹیٹیوٹ (ایمس) میں  93 سال کی عمر میںچل بسے تھے۔انہوں نے بحران کے کئی مواقع پر ملک کو قیادت بخشی  اور سیاست کو آگے بڑھاتے ہوئے حکومت کی باگ ڈور سنبھالی۔ آخری رسومات کی ادئیگی کے موقع پر ٹریفک اژدہا م کے پیش نظردہلی ،راجستھان شاہراہ کے علاوہ دہلی کی 25 سڑکیںبندرہیں اور تقریبا20ہزار سکیورٹی اہلکا ر تعینات کئے گئے۔جمعہ کی صبح 8 بجے سے کرشنا مینن مارگ ، سنہری باغ روڈ ، تغلق روڈ ، اکبر روڈ ،  مان سنگھ روڈ ، بھگوان داس روڈ ، شاہ جہاں روڈ اور سکندرا روڈ عام لوگوں کی آمدو رفت کیلئے بند رہیں ۔ پولیس نے کہا کہ ڈی ڈی یو مارگ ، آئی پی مارگ ، ی ایس جی مارگ ( تلک برج سے دہلی گیٹ ) ، جے ایل این مارگ ، ( راج گھاٹ سے دہلی گیٹ ) بھی بند رہے۔
مزید پڑھیں:- - - -واجپئی کے آخری دیدار کیلئے لوگ امڈ پڑے

شیئر: