Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وزارتوں میں کرپٹ افسران کو ہٹانے کا حکم

  اسلام آباد... وزیر اعظم عمران خان نے اپنے خطاب میں پیش کر دہ نکات اور وعدوں پر عملدر آمد کے ٹاسک سونپ دیئے۔ ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ عمران خان نے وزراءکو وزارتوں میں سادگی اور انتظامی اخراجات کم کرنے کی ہدایات جاری کیں۔ کابینہ کے اجلاس میں وزیراعظم نے تمام وزراءکو اپنی وزارتوں میں کرپشن کے خاتمے اور وزارتوں میں اصلاحاتی پیکج لانے کی ہدایت کی۔وزیراعظم نے ڈاکٹر عشرت حسین کو تمام وزارتوں کی ادارہ جاتی اصلاحات رپورٹ بنا کر دینے کی ہدایت کی اور تمام وزراءکو مکمل تعاون کرنے کی بھی ہدایت کی۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے تمام وزارتوں میں کرپٹ افسران ہٹانے اور میرٹ پرقابل افسران لانے کاحکم دیا۔ وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود کو ایجوکیشن ریفارمز میں ہنگامی اصلاحات لانے کی ہدایت کی۔ وزیراعظم نے شیخ رشید کو ریلوے میں اصلاحات اور وفاقی وزیر عامرکیانی کو صحت میں انقلابی اقدام پر رپورٹ بنانے کی بھی ہدایت دی۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے کہا کہ تمام وزراءبااختیار ہوں گے اور نتیجہ چاہتا ہوں۔100 روزہ پلان پر من و عن عمل چاہتا ہوں۔
مزید پڑھیں:وزارت داخلہ کی خواہش تھی،شیخ رشید

شیئر: