Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انگریزوں کی سزاآج تک بھگت رہا ہےریلوے ٹکٹ چیکنگ اسٹاف

نئی دہلی۔۔۔۔ہندوستانی ریلوے میں ٹکٹ چیکنگ اسٹاف انگریزوں کی دی گئی سزا آج بھی بھگت رہاہے۔جنگ آزادی میں مجاہدین آزادی کو ٹرینوں میں برتھ مہیا کرانے اور ان کی مدد کرنے کی وجہ سے ریلوے کے ٹکٹ چیکنگ ملازمین کو رننگ اسٹاف کٹیگری سے باہر کردیا گیا جس کی وجہ سے انہیں بھتہ اور دیگرسہولتوں سے محروم ہونا پڑا۔ پاکستان اور بنگلہ دیش نے اپنے ملازمین کو رننگ اسٹاف کا درجہ دیدیا مگر ہندوستان میں ابھی تک انہیں یہ مقام حاصل نہیں۔ٹکٹ چیکنگ اسٹاف 1968ء سے مسلسل ریلوے کے وزیروں سے برٹش دور کی سزا کو معاف کرکے انہیں رننگ اسٹاف کا درجہ دینے کا مطالبہ کرتے آرہے ہیں لیکن آج تک اس پر کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔انڈین ریلوے ٹکٹ آرگنائزیشن (آئی آر ٹی سی او) کے جنرل سیکریٹری مہندر سریواستو نے بتایا کہ ہندوستانی محکمہ ریلوے میں 36700سے زائد ٹکٹ چیک کرنے والے ملازمین ہیں۔ ایسوسی ایشن گزشتہ 5عشروں سے ٹکٹ چیکنگ اسٹاف کو رننگ اسٹاف میں شامل کرنے کیلئے ریلوے کے وزیر وں سے مطالبہ کررہی ہے مگر سوائے تسلی کے کچھ ہاتھ نہیں آیا۔
مزید پڑھیں:- - - -عوام اقتدار میں تبدیلی اور امن و محبت چاہتے ہیں، ڈاکٹر منظور عالم

شیئر: