Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پشاور زلمی کی کیرالہ متاثرین کیلئے امداد

 
پشاور:پی ایس ایل کی معروف ٹیم پشاور زلمی اور زلمی فاونڈیشن کی جانب سے ہندوستانی ریاست کیرالہ کے متاثرین سیلاب/بارش کے لیے امداد کا اعلان کر دیا گیا ہے۔اس سلسلے میں چیئرمین پشاور زلمی جاوید آفریدی کا کہنا ہے کہ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر مشکلات میں گھرے کیرالہ کے لوگوں کی مدد کرنا چاہتے ہیں۔ ریاست کیرالہ میں طوفانی بارشوں اور سیلاب سے ہونیوالی بڑی تباہی پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہیں۔پشاور زلمی اور زلمی فاونڈیشن کے چیئرمین جاوید آفریدی کا کہنا ہے کہ کیرالہ میں ہونیوالے بڑے جانی اور مالی نقصان پر انہیں افسوس ہے۔ وہ زلمی فاونڈیشن کی جانب سے کیرالہ متاثرین کیلئے 5 ہزار خیمے اور صحت کی بنیادی سہولیات فراہم کرنا چاہتے ہیں، ان کی دعائیں اس مشکل گھڑی میں متاثرین کے ساتھ ہیں۔

شیئر: