Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سفید دستر خوان پر کھانا زیادہ ذائقہ دار محسوس ہوتا ہے

کوپن ہیگن .... ڈنمارک کی کوپن ہیگن یونیورسٹی میں جو نئی تحقیق کی گئی ہے اس میں کہا گیا ہے کہ جب میز پر سفید دستر خوان بچھا ہوا ہو تو کھانا بھی ذائقہ دار محسوس ہوتا ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق کھانا کھانے والے بھی خود کو آرام دہ محسوس کرتے ہیں اسکا مطلب یہ ہوا کہ سفید دستر خوان سے زیادہ بھوک لگتی ہے اور عام کھانوں کی نسبت زیادہ کھاتے ہیں۔سفید دستر خوان پر کھانا کھانے والوں سے جب پوچھا گیا تو انہو ںنے کہا کہ انہیں ایسے دستر خوان زیادہ پسند ہیں کیونکہ اس پر کھانا کھانے کا لطف کچھ الگ ہی ہوتا ہے۔ محققین نے ایک فرانسیسی ریستوران میں 250افراد کو کھانے کیلئے بلایا۔ انکی ٹیبل پر سفید دستر خوان بچھائے گئے۔ اس کے بعد ان سے رائے طلب کی گئی اور ہر ایک کاکہناتھا کہ ہم نے زیادہ کھانا کھایا اور کھانا بھی زیادہ ذائقہ دار تھا۔
 

شیئر: