ریاض : عوامی ٹرانسپورٹ صارفین کے لیے ’ای ٹکٹنگ‘ کے دو آپشنز
طلبا کے لیے سمسٹراور عام افراد کے لیے سالانہ سبسکرپشن کی سہولت فراہم کی گئی(فوٹو، ایکس)
ریاض ٹرانسپورٹ جنرل اتھارٹی کی جانب سے نقل و حمل کی عوامی سروس استعمال کرنے والوں کےلیے ای ٹکٹنگ کے دو نئے آپشنز متعارف کیے ہیں جن پر عمل درآمد یکم جنوری 2026 سے کیا جائے گا۔
اخبار 24 کے مطابق ٹرانسپورٹ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ نقل وحمل سروس استعمال کرنے والوں کی سہولت کے لیے ٹکٹنگ کے مراحل کو آسان اور کم خرچ بناتے ہوئے’درب‘ کے نام سے نیا آپشن ڈیزائن کیا گیا ہے۔
درب آپشن سے وقت اور رقم کی بھی بچت ہوگی۔ اتھارٹی کی جانب سے متعارف کرائے گئے ٹکٹنگ آپشنزمیں طلبا کے لیے سمسٹر بنیاد ای ٹکٹ جبکہ عام مسافروں کے لیے سالانہ سبسکرپشن کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔
اتھارٹی کا کہنا ہے کہ عوامی ٹرانسپورٹ مستقل بنیادوں پر استعمال کرنے والوں کو ان آپشنز سے کافی فائدہ ہوگا جس سے انہیں ہر وقت ٹکٹ حاصل کرنا نہیں پڑے گا علاوہ ازیں وہ مقررہ کارڈ کے فکسڈ ڈیپازٹ پر غیرمحدود سفر کرسکیں گے۔