Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ ایئرپورٹ پر بڑی مقدار میں منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام

منشیات سمگلنگ کے الزام میں چار افراد کو حراست میں لے لیا گیا(فوٹو، ایکس اکاونٹ)
جدہ کے شاہ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر محکمہ کسٹم نے بڑی مقدار میں نشہ آورگولیوں کی سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی ۔ ایک لاکھ 87 ہزار نشہ آورگولیاں ڈائننگ ٹیبل میں چھپائی گئی تھیں۔
سبق نیوز کے مطابق سعودی کسٹم اینڈ زکوۃ اتھارٹی کے ترجمان حمود الحربی کا کہنا تھا کہ شاہ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر آنے والی ایک شپمنٹ کو اسکین کیا تو اس میں غیرمعمولی اشیا کی موجودگی کا انکشاف ہواجس پر متعلقہ ٹیم نے ٹیبل کا تفصیلی معائنہ کیا اور اس میں چھپائی گئی منشیات برآمد کرلی گئی۔

نشہ آورگولیاں ڈائننگ ٹیبل میں چھپائی گئی تھیں (فوٹو، ایکس اکاونٹ)

الحربی کا مزید کہنا تھا کہ منشیات برآمد ہونے پر کیس اینٹی نارکوٹیکس کو ارسال کیا گیا جن کی ٹیموں نے شمپنٹ وصولی کے لیے آنے والے افراد کو گرفتار کرلیا جن کی تعداد 4 تھی۔
ترجمان کسٹم کا مزید کہنا تھا کہ مملکت کے متعلقہ ادارے قومی سلامتی اور معاشرے کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے اسمگلنگ کی کوششوں کو ناکام بنانے کے لیے مستعد ہیں۔

شیئر: