Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے لیے 2 بین الاقوامی گولڈن ایوارڈ

مختلف ممالک کے 6500 ادارے مدِ مقابل تھے (فوٹو،ایکس اکاونٹ)
ریاض کے شاہ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو انٹرنیشنل مارک کوم ایوارڈ 2025 کی تقریب میں دو گولڈن ایوارڈز دیئے گئے۔
 ایوارڈ مقابلے میں مختلف ممالک کے 6500 ادارے شامل تھے۔
اخبار 24 کے مطابق شاہ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو یہ ایوارڈز کارپوریٹ کمیونیکیشنز اینڈ میڈیا افیئرز کے حوالے سے دیئے گئے۔
اسٹارٹریک 2025 ایوارڈ میں نامزدگی مہم انتہائی اہم ثابت ہوئی جس کی وجہ سے ہوائی اڈے کو عالمی سطح پر 24 واں  جبکہ مملکت میں پہلا مقام حاصل ہوا۔  
اس حوالے سے ریاض ایئرپورٹس کمپنی کے سی ای او ایمن ابوعباۃ کا کہنا تھا کہ یہ کامیابی شاہ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی اعلی کارکردگی کی عکاسی کرتی ہے۔
خیال رہے مارک کام ایوارڈز کمیونیکیشن اینڈ مارکیٹنگ کے شعبوں میں شاندارکارکردگی کے حامل پراجکٹس کو دیئے جاتے ہیں جن کا انتظام ایسوسی ایشن آف مارکیٹنگ اینڈ کمیونیکیشن پروفیشنلز (ایے ایم سی پی) کے ذریعے کیا جاتا ہے۔

شیئر: