Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جنوبی ایشیا میں بارش سے اموات 1200 سے تجاوز کرگئیں

پیرس.... جنوبی ایشیا میں رواں مون سون کے دوران شدید بارشوں کے باعث اموات 1200 سے تجاوز کرگئیں۔ مون سون کے دوران ہندکے ہمسایہ ملک نیپال میں اموات 87 اور سری لنکا میں 24 ہوچکی ہیں ۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے کی طرف سے جاری رپورٹ کے مطابق ہندوستانی ریاست کیرالا میں رواں مون سون کے دوران صدی کا بدترین سیلاب دیکھنے میں آیا جہاں اموات 445 سے بھی تجاوز کرگئیں اور اب بھی مختلف واقعات میں ہلاک ہونے والوں کی لاشیں مسلسل برآمد ہو رہی ہیں۔ ریاست میں شدید بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے10لاکھ سے زیادہ افراد بے گھر ہوگئے ہیں۔ ہند کے دیگر حصوں میں مون سون کے دوران مختلف واقعات میں اموات 550 سے زیادہ ہو چکی ہیں جن میں کرناٹک میں 160، اتر پردیش میں 200 اور مغربی بنگال میں 195 اموات شامل ہیں۔ 
 

شیئر: