Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حج میری زندگی کا یادگار ترین لمحہ تھا ،ابتہاج محمد

 
نیویارک : امریکی شمشیر زن خاتون کھلاڑی ابتہاج محمد نے کہا ہے کہ حج کرنا میری زندگی کا یادگار لمحہ تھا۔ انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران اس امر کا اظہار کیا کہ حج کیلئے سفر پر روانہ ہونے کے وقت ان کے دل روحانیت سے بھرا ہوا تھا۔کھیلوں میں اسکارف پہن کر حصہ لینے والی پہلی امریکی کھلاڑی نے کہا کہ سابق امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن نے بھی ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا تھا اور انہیں کہا تھا کہ وہ بیرون ملک امریکی سفیر کی حیثیت سے جا رہی ہیں۔ ابتہاج محمد نے بتایا کہ وہ 2016 ء کے اولمپکس میں شرکت کرنے والی پہلی مسلم خاتون کھلاڑی تھیں اور انہوں نے اسی ایونٹ میں اپنے ملک کیلئے کانسی کا میڈل بھی حاصل کیا تھا۔ابتہاج محمد نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ وہ اپنے ملک کے غریب عوام کی مدد کرنا چاہتی ہیں تاکہ وہ خوش اور سکھ چین کی زندگی گزار سکیں۔ 

شیئر: