Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بوڑھے کارکن کے وڈیو کلپ پر ایکشن

مکہ مکرمہ۔۔۔۔مکہ مکرمہ میں وزارت محنت و سماجی بہبود کے عہدیداروں نے مقد س شہر کے ایک محلے میں کار میں سکونت پذیر بوڑھے غیر ملکی کارکن کے وڈیو کلپ کا نوٹس لے لیا۔ وزارت نے یہ اطلاع دیتے ہوئے واضح کیاکہ ایک سعودی شہری نے 15ذی الحجہ کو سوشل میڈیا پر وڈیو جاری کی جس میں دکھایا گیاکہ ایک عرب ملک کا بوڑھا کارکن گاڑی میں بیٹھا ہوا ہے۔حرکت سے بھی معذور ہے۔ اپنے کفیل کے نازیبا رویے کا شاکی ہے۔ کفیل سے شکوہ ہے کہ اس نے اس کا پاسپورٹ اور اقامہ تک چھین لیا ہے۔ 10دن سے عرب کارکن گاڑی میں سکونت اختیار کئے ہوئے ہے۔ کھانے پینے تک سے محروم ہے۔ المعابدہ محلے میں گاڑی پارک کئے ہوئے ہے۔ وزارت محنت نے وڈیو کلپ دیکھ کر کفیل کو طلب کیا اور اس سے غیر ملکی کا پاسپورٹ حاصل کرکے اسے وطن بھجوانے کی کارروائی کرائی۔اسے اس کے حقوق بھی دلائے اور اس کی بیماری کے علاج کا بندوبست کردیا گیا۔
مزید پڑھیں:- - - -غیر قانونی گاڑی سے غیر معیاری خوراک کی تقسیم

شیئر: