Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عراق،مشتعل ہجوم کا بصرہ کے گورنر ہاؤس پر دھاوا

بغداد۔۔۔عراق میں مہنگائی اور بدامنی کیخلاف ملک کے مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔ عراق کے جنوبی شہر البصرہ میں گزشتہ روز سیکڑوں مشتعل مظاہرین نے گورنر ہاؤس کے باہر ٹائر جلا کر احتجاج کیا اور اسکے بعد گورنر ہاؤس پر دھاوا بول دیا تاہم پولیس نے لاٹھی چارج اور آنسوگیس کی شیلنگ کر کے مظاہرین کو پیچھے ہٹا دیا۔ مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ مظاہرین نے حکومتی مراکز پر دستی بموں اور آتش گیر گولوں سے حملہ کیا۔ اس موقع پر پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے ان پر لاٹھی چارج کیا اورآنسو گیس کی شیلنگ کی۔مظاہرین نے البصرہ کے گورنر ہاؤس کی ایک بیرونی دیوار گراد ی۔ مظاہرین سخت مشتعل تھے اور وہ حکومت کیخلاف شدید نعرے بازی کررہے تھے۔واضح رہے کہ عراق میں تازہ مظاہرے اور کشیدگی ایک ایسے وقت میں پیدا ہوئی ہے جب دوسری جانب مئی میں ہونے والے پارلیمانی انتخابات کے بعد نئی حکومت کی تشکیل کی کوششیں جاری ہیں۔ 

شیئر: