Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پٹرول،ڈیزل کے نرخ بلند ترین سطح پر، مہنگائی بڑھنے کا خدشہ

نئی دہلی۔۔۔عوام کو سنہرے خواب دکھا کر اقتدارمیں آنیوالی بی جے پی حکومت مہنگائی روکنے میں بری طرح ناکام ثابت ہو رہی ہے۔ پٹرول ڈیزل کےنرخوں میں مسلسل10ویں روزاضافہ ہوا ۔ تیل قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ کا اثر براہ راست  عوام پر پڑیگا جس سے مہنگائی کے بڑھنے کا امکان ہے۔ دارالحکومت  دہلی میں پٹرول کےنرخ میں 16 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں  19 پیسےاضافہ ہوا دہلی میں اب پٹرول کی قیمت 79روپے 31پیسے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت71روپے 34پیسے فی لیٹر کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے۔ممبئی میں پٹرول کی قیمت86روپے 72پیسےاور ڈیزل کی قیمت75روپے74پیسے۔ کولکتہ میں  فی لیٹر82روپے22پیسے اور ڈیزل74روپے19پیسے  فی لیٹر ڈ چنئی میں پٹرول 82روپے41پیسے فی لیٹراور ڈیزل75روپے39پیسے فی لیٹر۔ تیل کے نرخ میں اضافے سے اشیائے صرف کی قیمتوں میں اضافہ ہوگا اور عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑیگا۔
مزید پڑھیں:- - - - -بغیر پیسے اور قطار میں لگے ٹرین کا ٹکٹ بْک کرائیں

شیئر: