Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چینی فلیٹ میں ہوور بورڈ دھماکے سے پھٹ گیا

 بیجنگ.... چینی دارالحکومت کے نواحی علاقے میں ایک رہنے والے کچھ بچے اپنے فلیٹ میں ہوور بورڈنگ کی مشق کررہے تھے کہ ہوور بورڈ سے دھواں اٹھنے لگا اور چند سیکنڈ بعد یہ بورڈ زور دار دھماکے سے پھٹا اور اس میں آگ لگ گئی۔ خوش قسمتی سے موقع پر موجود بچے جو بھائی بہن تھے۔ محفوظ رہے۔ انکاکہنا ہے کہ دھواں نکلتے ہی انہیں خطرے کااحساس ہوگیا تھا اور وہ بھاگنے کیلئے پوری طرح سے تیار تھے اسی لئے وہ اپنی جان بچانے میں کامیاب رہے۔ دھماکے کے وقت گھر میں ایک شخص موجود تھا اور ایک لڑکی بھی تھی ۔ دونوں ہی ہوور بورڈکے قریب پالتو کتے سے کھیل رہے تھے۔ کہا جاتا ہے کہ ہوور بورڈنگ کی چارجنگ صرف 2مرتبہ ہوئی تھی یعنی اس سے قبل ایک مرتبہ اسے چارج کیاگیاتھا۔ واضح ہو کہ چینی حکام ایک عرصے سے لوگوں کو منع کرتے رہے ہیں کہ وہ غیر معیاری قسم کی الیکٹرک اشیاءاور غیر قانونی طور پر تیار کردہ چیزیں کبھی نہ خریدیں۔

شیئر: