Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

باکسر عامر خان نے سیموئل ورگاس کو چت کر دیا

 
برمنگھم: پاکستان نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے سپر ویلٹر ویٹ کیٹیگری میں کولمبین حریف سیموئل ورگاس کو زبردست مقابلے کے بعد شکست دے دی۔عامر خان اور سیموئل ورگاس کے درمیان 12 راونڈز کی فائٹ میں پوائنٹس کی بنیاد پر باکسر عامر خان فاتح قرار پائے۔ فائٹ انگلینڈ کے شہر برمنگھم میں منعقد ہوئی جسے دیکھنے کیلئے برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں کی بڑی تعداد بھی باکسنگ ایرینا میں موجود تھی۔مقابلے کے دوران باکسر ورگاس کے مکے سے ایک بار عامر خان رنگ میں گرے تاہم فوری طور پر سنبھلنے میں کامیاب ہوئے اور چند ہی لمحوں میں ورگاس پر کئی مکے جڑدئیے۔تمام 12 راونڈز میں عامر خان نے کولمبین حریف کو شکست دی۔عامرخان کی فتح پر تماشائیوںنے برمنگھم ایرینا کے باہر جیت کا جشن مناتے ہوئے بھنگڑے ڈالے اور پاکستانی پرچم کے ساتھ ڈھول کی تھاپ پر رقص کیا۔واضح رہے کہ اپریل میں عامر خان نے فل لو گریکو سے مقابلہ کیا تھا جو انہوں نے صرف 39 سیکنڈز میں جیتا تھا۔باکسر عامر کی ایک اور فائٹ رواں برس دسمبر میں بھی متوقع ہے جس کے لیے ملیشیئن باکسر مینی پیکیﺅ اور برطانوی باکسر کیل بروک سے بات چیت جاری ہے۔مقابلے کے بعد عامر خان کا کہنا تھا کہ ورگاس اچھا فائٹر ہے، فائٹ سے بہت کچھ سیکھا اور میں اپنی پرفارمنس پر خوش ہوں۔باکسر عامر کی جیت پر اہل خانہ نے بھی خوشی کا اظہار کیا، ان کی والدہ فلک خان کا کہنا تھا کہ بیٹے کی کامیابی پر بہت خوش ہوں جبکہ بہن ماریہ خان نے کہا کہ عامر بھائی کی فتح کیلئے سب دعا گوتھے۔باکسر عامر کے والد شاہ خان کا کہنا تھا کہ عامر نے 12 راونڈز کی تیاری کی تھی، بہت اچھی پرفارمنس دی ہے اور اب عامر کی خواہش ہے کہ وہ ایک اور ورلڈ ٹائٹل جیتنے میں کامیاب ہوں۔
کھیلوں کی مزید خبریں پڑھنے کیلئے واٹس ایپ اسپورٹس گروپ جوائن کریں

شیئر: