Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سیاہ حلقے ، آنکھوں کی خوبصورتی کے دشمن ‎

خوبصورت آنکھیں ہر ایک کو متاثر کرتی ہیں اور ہر شخص چاہتا ہے کہ اس کی آنکھیں روشن اور چمک دار ہوں لیکن آج کل کی مصروف زندگی نے آنکھوں سے خوبصورتی اور چمک چھین کر اس کی جگہ سیاہ حلقے رکھ دیے ہیں ۔ غیر متوازن غذا کا استعمال ، عمر کے ساتھ بڑھتے تفکرات ، نیند کی کمی ، پریشانی اور ڈپریشن ، رات دیر تک مدھم روشنی میں مطالعہ کرنا اور نظر کی کمزوری کے باوجود چشمے کا استعمال نہ کرنا آنکھوں کے گرد سیاہ حلقوں کا سبب بنتے ہیں ۔ان حلقوں کو چھپانے کے لیے سستی کاسمیٹکس کا استعمال خرابی بڑھانے میں سونے پر سہاگے کا کام کرتا ہے ۔
سیاہ حلقوں کی پریشانی سے نجات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو لیموں کا عرق روغن چنبیلی میں ملا کر رات کو سونے سے پہلے سیاہ حلقوں پر لگائیں ۔ اسی طرح کھیرے اور آلو کے قتلے آنکھوں پر رکھنے سے آنکھوں کی سوجن اور تھکن ختم ہو جاتی ہے ۔ کاٹن وول کے پیڈ کو ہلکی چائے کے محلول میں تر کریں اور دس سے پندرہ منٹ تک آنکھوں پر رکھیں ۔ اس کے علاوہ کاٹن پیڈ کو عرق گلاب میں تر کرکے آنکھوں پر رکھنے سے بھی تیزی سے بہتری آئے گی ۔ اگر نظر کمزور ہے تو ٹی وی دیکھنے کے لئے ضرور عینک کا استعمال کریں ورنہ حلقے بڑھ جائیں گے ۔ جو لوگ بہت دیر تک کمپیوٹر کا استعمال کرتے ہیں وہ رات کو آنکھوں میں عرق گلاب ضرور ڈالیں ۔ پانی کا زیادہ سے زیادہ استعمال کریں ۔ اسی طرح ڈاکٹر کے مشورہ سے وٹامن بی ، آئرن اور وٹامن ای کا چند روز استعمال کریں ۔ ہلکے بہت جلد غائب ہو جائیں گے ۔ وٹامن سی کے استعمال سے آپ کی جلد کی دلکشی میں بھی اضافہ ہوگا اور ہلکے بھی ختم ہو جائیں گے ۔ استعمال شدہ ٹی بیگز آنکھوں پر پندرہ منٹ تک رکھیں اس سے بھی بہتری آئے گی ۔
 

شیئر: