Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عظیم اتحاد کے غبارے سے ہوا جلد نکلنے والی ہے، بی جے پی

    نئی دہلی- -- - - - بھارتیہ جنتاپارٹی نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں متواتر اضافہ اور بڑھتی ہوئی مہنگائی کیخلاف کانگریس کی قیادت میں اپوزیشن کے بھارت بند پر تبصرہ کرتے ہوئے کہاکہ عوام نے اس بند کی پذیرائی نہیں کی جس سے ایک بات واضح ہو گئی ہے کہ عظیم اتحاد کے غبارے کی ہوا جلد نکلنے والی ہے۔یہی وجہ ہے کہ عوام کا ساتھ نہ ملنے سے غصہ اور جھنجلاہٹ میں اپوزیشن تشددپر اتر آئی اور ملک میں خوف وہراس کا ماحول بنارہی ہے۔ مرکزی وزیرقانون روی شنکر پرساد نے میڈیا سے مخاطب ہوتے ہوئے کہاکہ جمہوریت میں سب کو احتجاج کا حق اور مظاہروں اور دھرنے کی آزادی ہے لیکن یہ احتجاج پر امن نہیں بلکہ تشددسے کیاجارہاہے۔ملک بھر میں پٹرول پمپ نذر آتش کئے جارہے ہیں۔بسوںاور کاروں کی توڑ پھوڑکی جارہی ہے۔بہار کے جہان آباد میں بند حامیوں کی بھیڑ کے ذریعہ ایمبولنس کو راستہ نہ ملنے کے باعث ایک معصوم بچی کی موت ہوگئی ۔انھوں نے پوچھا کہ آخر اس تشدد اور اس بچی کی موت کا کون ذمہ دارہے۔ پرساد نے کہاکہ عوام بندکے ساتھ نہیں ۔اس سے کانگریس اور اپوزیشن کے لوگ غصہ میںپُرتشددکارروائیاں کررہے ہیں۔
مزید پڑھیں:- - - -ہاردک پٹیل کی بھوک ہڑتال15ویں روزجاری، اسپتال میں داخل

شیئر: