Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایرا ن کا یورینیم افزودگی کا سلسلہ دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ

تہران ۔۔۔ایران کی جوہری توانائی کے ادارے کے  سر براہ علی اکبر صالحی نے کہا ہیکہ رہبر انقلاب سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی ہدایت پر یورینیم افزودگی کا سلسلہ دوبارہ شروع کرنے کے لیے سینٹری فیوجزکی تیاری کے نئے مرکز ی پلیٹ فارم پرکام شروع کردیا گیا ہے۔اخبار’ایران‘ کو دیے گئے انٹرویو میں علی اکبر صالحی کا کہنا تھا کہ تہران میں جوہری پلانٹ کو دوبارہ فعال کیاجا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ جوہری پلانٹ دو سال پہلے والی حالت میں نہیں بلکہ اس سے بہتر اور مکمل شکل میں بنایا جا رہا ہے۔ اس جوہری تنصیب کی تیاری کے لیے ایک یورپی ملک سے معاہدہ کیا گیا ہے۔

شیئر: