Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ بلدیہ کا کریک ڈاؤن، خلاف ورزیوں پر 10 کیفے سیل

صفائی کے ناقص انتظامات پر کیفوں کو سیل کیا گیا(فوٹو، ایکس اکاونٹ)
بلدیہ جدہ کی تفتیشی ٹیموں نے شہر کے مختلف علاقوں میں کافی شاپس اور قہوہ خانوں میں خلاف ورزیوں کا نوٹس لیتے ہوئے دس کیفے سیل جبکہ 23 کو نوٹسز جاری کر دیے ہیں۔
اخبار 24 کے مطابق بلدیہ جدہ کی ٹیموں نےشہر کے مختلف علاقوں میں موجود چائے و قہوہ خانوں کا دورہ کیا تاکہ وہاں فراہم کی جانے والی خدمات کا جائزہ لیا جا سکے۔
تفتیشی ٹیموں نے دس کیفوں میں صفائی کے ناقص انتظامات اور کارکنوں کے صحت کارڈ نہ ہونے کی خلاف ورزی ریکارڈ کی جنہیں سیل کر دیا گیا جبکہ بعض کیفوں میں معمولی خلاف ورزیوں پر انتباہی نوٹسز جاری کیے گئے ہیں۔
بلدیہ کی تفتیشی ٹیم کے سربراہ کا کہنا تھا کہ اشیائے خورونوش کا کاروبار کرنے والوں کو چاہیے کہ وہ حفظان صحت کے اصولوں کا خاص خیال رکھیں۔ اس حوالے سے بلدیہ کی جانب سے تمام اداروں کو سخت ہدایات کی گئی ہیں جن پر عمل نہ کرنے والوں کے خلاف تادیبی کارروائی کی جاتی ہے۔

شیئر: