Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عرب لیگ:سعودی عرب کے کرنل ناصر السبیعی انسداد دہشتگردی ٹیم کے سربراہ مقرر

قطری سفیر کو انتظامی و مالی امور کی کمیٹی کا سربراہ مقرر کیا گیا(فوٹو، ایکس )
عرب لیگ کی وزرائے خارجہ کونسل نے سعودی عرب کے نامزد امیدوار کرنل ناصر السبیعی کو 2 برس کے لیے عرب ماہرین کی انسداد دہشت گردی ٹیم کا سربراہ مقرر کر دیا ہے۔
اخبار 24 کے مطابق قاہرہ میں ہونے والے کونسل کے 164 ویں اجلاس کے اختتام پر متفقہ فیصلے جاری کیے گئے جس میں قطرکے سفیر سعد التمیمی کو دو برس کے لیے مستقل کمیٹی برائے انتظامی و مالی امور کے سربراہ کے طور تعینات کیا گیا۔
کونسل نے فلسطینی سفیر فائد مصطفی کو 5 برس کے لیے عرب لیگ کا معاون سیکریٹری جنرل مقرر کیا۔
اجلاس میں اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا کہ میڈرڈ، برلن، پیرس، ارجنٹائن، نیو دہلی، ماسکو، لندن اور صومالیہ میں عرب لیگ کے مشن سربراہان کے معاہدوں میں مزید ایک برس کی توسیع کی جائے۔
وزرا کونسل نے فلسطینی سفیر ابراہیم الزبن کو عرب لیگ کے خالی مشنز یا دفتر میں سے کسی ایک کی سربراہی کے لیے دو برس کی مدت کے لیے تعیناتی کی بھی توثیق کی ہے۔

شیئر: