Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گوہاٹی: انجینیئرنگ کورس سے پریشان طالبہ نے خودکشی کرلی

گوہاٹی۔۔۔۔آئی آئی ٹی گوہاٹی کی 18سالہ طالبہ نے خود کشی کرلی۔پولیس نے بتایا کہ ناگا سری ، میکینکل انجینیئر نگ میں سال اول کی طالبہ تھی۔وہ کالج کے دھان سری ہاسٹل میں مقیم تھی جہاں اس نے کمرے کے پنکھے سے لٹک کر خود کشی کرلی۔وہ کرناٹک کے ضلع شیموگا کے ہوشا نگر کی رہنے والی تھی۔ آئی آئی ٹی ترجمان نے واقعہ کی اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ اس کے ساتھ کمرے میں رہنے والی دوسری طالبہ کلاس سے واپس آئی تو کمرے کا دروازہ اندر سے بند تھا۔ اس نے دروازہ کھٹکھٹایا اور فون کیا مگر کوئی جواب نہیں ملا۔ اس کی اطلاع ہاسٹل کے سیکیورٹی گارڈ کو دی۔ آئی آئی ٹی کے سیکیورٹی گارڈز نے پولیس کو مطلع کیا۔ پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر کمرے کا دروازہ توڑا جہاں کمرے کے پنکھے سے لٹکتی ہوئی ناگا سری کی لاش برآمد کی۔اس کمرے سے سوسائڈ نوٹ ملا۔ پولیس کے اعلیٰ افسر سنجیب سائیکا نے بتایا کہ ناگا سری نے سوسائڈ نوٹ میں تحریر کیا کہ وہ انجینیئرنگ کی وجہ سے ذہنی دباؤ کا شکار ہوگئی اور وہ اپنے والدین کی امیدوں کو پورا نہیں کرسکتی۔اس نے یہ بھی تحریر کیا کہ انجینیئرنگ بیکار ہے۔ترجمان نے بتایا کہ  آئی آئی ٹی گوہاٹی میں 6ہزار طلباء  کیلئے 4کونسلرز ہیں۔ ناگاسری کی خودکشی پر یقین نہیں آرہا، اس نے گزشتہ دنوں کالج کے ایک پروگرام میں بھی شرکت کی تھی۔
مزید پڑھیں:- - - -سلمان خان کیخلاف بہار عدالت نے دیامقدمہ درج کرنے کا حکم

شیئر: