Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

رنجن گوگوئی 46 ویں چیف جسٹس مقرر

نئی دہلی- - - - -صدر جمہوریہ ہند نے جسٹس رنجن گوگوئی کو آئندہ  چیف جسٹس مقررکیا۔ وہ 2اکتوبر کو ریٹائر ہونیوالے چیف جسٹس دیپک مشرا کی جگہ 3 اکتوبر 2018 کو عہدہ سنبھالیں گے۔ جسٹس گوگوئی اُن 4 ججوں میں شامل تھے جنہوں نے 12 جنوری کو پریس کانفرنس کے ذریعے جسٹس مشرا پر یہ تنقید کی تھی کہ چیف جسٹس بنچ  مقدمات کے الاٹمنٹ میں اپنے حق کا غلط استعمال کر تے ہیں۔اس واقعہ کے بعد جسٹس گوگوئی کے چیف جسٹس بننے پر شکوک و شبہات کے بادل منڈلانے لگے تھے لیکن جسٹس مشرا نے جسٹس گوگوئی کا نام وزارت کو بھیج کر تمام خدشات کا خاتمہ کردیا۔واضح ہو کہ جسٹس گوگوئی آسام کے قومی شہری رجسٹر (این آرایس) کیس کی سماعت کر رہے ہیں۔ 18 نومبر 1954 کو پیدا ہونے والے جسٹس گوگوئی نے1978 میں ایڈوکیٹ کے طو ر پر خدمات انجام دینا شروع کی۔ انہوں نے آئینی ، ٹیکس کاری اور کمپنی معاملات سے متعلق گوہاٹی ہائی کورٹ میں وکالت کی تھی۔28 فروری 2001 کو گوہاٹی ہائی کورٹ کے مستقل جج کے طور پر ان کی تقرری ہوئی۔ 9 ستمبر 2010 کوپنجاب اور ہریانہ ہائی کورٹ تبادلہ ہوا۔ 12 فروری 2011 کو پنجاب اور ہریانہ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس مقرر ہوئے، بعد ازاں 23 اپریل 2012 کو ہندوستانی سپریم کورٹ کے جج کے عہدے پر فائز ہوئے۔
مزید پڑھیں:- - - -بہار: 59مسافروں سے بھری بس الٹ گئی، ایک ہلاک

شیئر: