Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہند ٹیم کو ون مین شو کہنادرست نہیں، مکی آرتھر

 
  لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر کا کہنا ہے کہ آئندہ سال انگلینڈ میں ہونے والے ورلڈ کپ کیلئے ہم نے 20 سے 22 کھلاڑیوں کا پول تیار کر لیا ہے۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ورلڈ کپ سے قبل پاکستانی ٹیم نے 26 ون ڈے انٹرنیشنل میچ کھیلنا ہیں، ان میچوں سے تیاریوں کا بھی اندازہ ہوجائے گا اور یہ بھی پتہ چل جائے گا کہ کن کن کھلاڑیوں کے ساتھ میگا ایونٹ میں جانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس عرصے میں ہم نے مشکل کرکٹ کھیلنا ہے۔ آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، جنوبی افریقہ اور انگلینڈ کے خلاف ورلڈ کپ کے لئے بھرپور تیاری کرنے کا موقع ملے گا۔ مکی آرتھر کا کہنا تھا کہ ورلڈ کپ سے قبل میزبان انگلینڈ کے خلاف5 ون ڈے ورلڈ کپ کی تیاریوں کے لئے آئیڈیل ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے اور انضی کو 20,22 کھلاڑیوں کا علم ہے اور یہ بھی پتہ ہے کہ ہماری ٹورنامنٹ میں ڈائریکشن کیا ہوگی۔مکی آرتھر نے مزید کہا کہ ورلڈ کپ سے قبل ایشیا کپ میں ہمیں ہند کے خلاف کھیلنا ہے، اس میچ کا چرچا ہے لیکن دیگر ٹیمیں بھی کم ترنہیں۔ سب ٹیمیں تیاری کے ساتھ آئی ہیں۔ ایشیا کپ مشکل ٹورنامنٹ ہے، کسی حریف کو کم تر نہیں سمجھ سکتے۔ اپنے کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کو بھی پرکھنے کاموقع مل رہا ہے۔ویرات کوہلی کے نہ کھیلنے پر مکی آرتھر نے کہا کہ بلاشبہ کوہلی ورلڈ کلاس کھلاڑی ہیں ان کے نہ ہونے سے ٹیم کمزور ہوجاتی ہے اس کے باوجود ہندوستانی ٹیم بہت اچھی ہے۔ ان کنڈیشن کیلئے ہندوستانی ٹیم بہت اچھی ہے۔ ان کے فاسٹ اور اسپن بولر بہت اچھے ہیں۔ ہندوستانی ٹیم کو ون مین شو قرار دینا درست نہیں۔ مجھے امید ہے کہ اگر ہم اچھا کھیلے تو پھر بدھ کو یہاں اچھا میچ ہوگا پاکستانی ٹیم ٹف ٹائم دے گی۔
کھیلوں کی مزید خبریں پڑھنے کیلئے اردونیوز " واٹس ایپ اسپورٹس گروپ" جوائن کریں

شیئر: