Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تیل قیمتوں میں اضافہ جاری،ممبئی میں پٹرول 90اوردہلی میں 82 روپےفی لیٹر

نئی دہلی-  --  پٹرول ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ رکنے کا نام نہیں لے رہا۔ دہلی میں پیٹرول 82 روپے فی لیٹر کے قریب پہنچ گیا۔گزشتہ4 دنوں کے دوران پٹرول کی قیمتوں میں ایک روپے4پیسے فی لیٹر سے زیادہ اضافہ ہوچکا ہے۔ ملک کی سب سے بڑی تیل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کی اطلاع کے مطابق، اتوار کو دارالحکومت دہلی میں پٹرول 28 پیسے مہنگا ہوکر81روپے 91 پیسے فی لیٹر فروخت ہورہاہے۔ یہاں ڈیزل کی قیمت  18 پیسےاضافے کے ساتھ 73روپے 72پیسےفی لیٹر تک پہنچ گئی۔عروس البلاد ممبئی میں پٹرول 28 پیسے مہنگا ہوکر 89روپے 29پیسے اور ڈیزل 19 پیسے کے اضافہ کے ساتھ 78روپے26 پیسے فی لیٹر فروخت ہورہاہے۔کولکتہ اور چنئی میں فی لیٹر پٹرول کی قیمت میں 27  اور 30 پیسے  اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ کولکتہ میں پٹرول 83روپے76پیسے اور چنئی میں 85روپے 15پیسے  فی لیٹر فروخت کیا جارہا ہے۔ان دونوں شہروں میں ڈیزل کےنرخ میں بالترتیب 18 پیسے اور 20 پیسے اضافہ ہوا۔ چنئی میں آج ڈیزل 77روپے 94پیسےاور کولکتہ میں 75 روپے57پیسے فی لیٹر فروخت ہورہا ہے۔
مزید پڑھیں:- - - -سابقہ پنشن اسکیم بحال کرنے کیلئے کینڈل مارچ

شیئر: