Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کینیا: زہریلے تیروں سے زخمی ہاتھی کو علاج کیلئے بے ہوش کردیا گیا

نیروبی .....   ملک کے مشہور فلاحی ادارے  کی طرف  سے جاری کردہ وڈیو ان دنوں پورے ملک میں موضوع بحث ہے۔ جس میں نامعلوم شکاریوں کے زہریلے تیروں سے زخمی ہوجانے والے ہاتھی کو  علاج اور مرہم پٹی کی غرض سے  اسی طرح بے ہوش کیا گیا جس طرح کسی بڑے آپریشن سے قبل انسانوں کو بے ہوش کیا جاتا ہے۔ باخبر ذرائع کے مطابق  بنجر اور بیابان قسم کے علاقوں میں جہاں لوگوں کی آمد ورفت شاذو نادر ہی ہوتی ہے شکاریوں کو کھل کھیلنے کا  بڑا موقع ملتا ہے اور انکی یہ حرکت سب کی نظر سے اوجھل رہتی ہے مگر ذمہ دار قسم کے رضاکار ایسے بدمعاشوں پر بھی نگاہ رکھتے ہیں جو اپنے مذموم مقاصد کیلئے جن میں ہاتھیوں کو ہلاک کرکے پہلی فرصت میں انکی سونڈ نکال لینا عام سی بات ہے ہر غلط حرکت کر گزرتے ہیں۔ جاری ہونے والی وڈیو  میں صاف نظر آتا ہے کہ جنگلوں وغیرہ میں بے یارو مدد گار پڑے رہنے والے بیمار اور زخمی ہاتھیوں کی دیکھ بھال کرنے والوں نے پہلے تو  ایسے ہی ایک ہاتھی کو آپریشن سے قبل  بے ہوش کردیا اور پھر زخموں کی ضروری صفائی ستھرائی اور مرہم پٹی کے بعد اسے دوبارہ ہوش میں لاکر چلنے پھرنے کے قابل بنادیا۔ وڈیو سے صاف پتہ چلتا ہے کہ ان رضاکاروں کو  بے زبان ہاتھیوں کا کتنا خیال رہتا ہے۔ اس حوالے سے جاری ہونے والی وڈیو میں ہیلی کاپٹروں کا بھی استعمال کیا گیا۔ علاج کا پورا کام 14مختلف مراحل پر مشتمل تھا۔ ڈیوڈ شیلڈ ڈریک وائلڈ لائف ٹرسٹ کیلئے  یہ وڈیو تیار کرنے والے کا کہناہے کہ  اگر اس ہاتھی کو بے ہوش نہ کیا جاتا او رزمین پر نہ لٹایا جاتا تو شاید اچھی طرح سے اس کی مرہم پٹی نہیں ہوسکتی تھی۔ بے ہوشی کے بعد سب سے بڑا مرحلہ یہ تھا کہ اس بھاری بھرکم جانوروں کی سانسوں کی رفتار کس طرح برقرار رکھی جائے مگر ماہر رضاکاروں نے یہ کام بھی بخوبی انجام دیا۔ متذکرہ فلاحی ادارے کا کہناہے کہ  وہ گزشتہ 15برسوں میں 2411 بیمار ہاتھیوں کا علاج کرچکا ہے۔
مزید پڑھیں:- - - -ماہر آرائش گیسو کا کارنامہ، سروں کو گلدان کی شکل دیدی

شیئر: