Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کاک پٹ میں دھواں بھرنے پر طیارے کی ایمرجنسی لینڈنگ

بافین آئی لینڈ .... برٹش ایئرویز کے اعلامیہ کے مطابق اس کی ایک پرواز میں جو لندن سے کیلگری جارہی تھی کاک پٹ کے اندر دھواں بھرتا نظر آیا تو پائلٹ نے حفظ ماتقدم کے طور پر بافین آئی لینڈ کے لوناوت ایئرپورٹ پرطیارہ اتار دیا۔ یہ طیارہ بوئنگ 787کی ڈریم لائنر سیریز کا تھا۔ اچانک لینڈنگ کی وجہ سے مسافروں کو جھٹکے بھی لگے اور آخری اطلاعات تک ایک مسافر کو طبی امداد کی ضرورت بھی پیش آئی۔ طیارے کی لینڈنگ جس علاقے میں ہوئی ہے وہ شمالی کینیڈا کا حصہ ہے۔ طیارے کی لینڈنگ اور کاک پٹ میں بھرنے والے دھویں کی تصویر دیکھنے سے تعلق رکھتی ہے تاہم بی اے 103کے نام سے اڑنے والی پرواز کے مسافروں کا کہناہے کہ جتنی اچانک لینڈنگ ہوئی تھی اس کی وجہ سے نہ تو طیارے کو کوئی خاص نقصان پہنچا اور نہ ہی مسافروں میں سے کوئی ہلاک یا شدید زخمی ہوا۔ اب تک دھواں پھیلنے کی وجہ سامنے نہیں آسکی۔

شیئر: