Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ڈیوک آف ایڈنبرا آج بھی شاہراہوں کے بادشاہ ہیں

لندن .... ملکہ برطانیہ کے شوہر ڈیوک آف ایڈنبرا جو کار ریس اور گھڑ دوڑ دونوں کے ماہر سمجھے جاتے رہے ہیں اب ایک عرصے سے سرکاری ذمہ داریوں سے کنارہ کش ہوکر زندگی گزار رہے ہیںمگر شواہد بتاتے ہیں کہ شہزادہ فلپ جن کی عمر 97سال ہوچکی ہے اب بھی تیز رفتار گاڑی چلاسکتے ہیں کیونکہ لوگوں نے چند دن قبل ہی انہیں ہرے رنگ کی ایک لینڈ روور  بالمورال کے علاقے میں چلاتے ہوئے دیکھا اور پھر انکی تصویر اتار کر نیٹ پر جاری کردی۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ گاڑی چلاتے وقت ساتھ کوئی دوسرا  انکے ساتھ نہیں تھا اور وہ سادہ لباس میں تھے اورچشمہ لگا ہوا تھا۔ واضح ہو کہ ڈیوک آف ایڈنبرا کو اپنے آبائی علاقے اسکاٹ لینڈ سے بہت پیار ہے اور یہی وجہ ہے کہ وہ یہاں اکثر گھومتے پھرتے نظر آتے ہیں۔
مزید پڑھیں:- - - - - ٹیکساس : غیر معمولی جسامت والے مچھروں کی یلغار، شہریوں میں خوف وہراس

شیئر: