Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یورپی یونین برطانیہ کے حوالے سے گنجائش نکالے، تھریسا مے

لندن ۔۔۔برطانوی وزیر اعظم تھریسا مے نے بریگزٹ مذاکرات میں یورپی یونین سے گنجائش نکالنے کا مطالبہ کیا ہے۔ تھریسامے نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ برطانیہ نے اس تناظر میں اپنی پوزیشن کو بہتر بنایا ہے اور یورپی یونین کو بھی چاہیے کہ وہ بھی کچھ آگے بڑھے۔انہوں نے مزید کہا کہ آزاد تجارت کے ایک زون کے قیام پر برطانیہ کے ساتھ بھی ویسے ہی بات چیت ہونی چاہیے جیسے کسی اور ملک کے ساتھ مذاکرات کئے جاتے ہیں۔آسٹریا کے شہر زالسبرگ میں شروع ہونے والے یورپی سربراہی اجلاس میں کئی دیگر موضوعات کے علاوہ بریگزٹ  پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

شیئر: