Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

محض فرد جرم کی بنیاد پر انتخاب لڑنے سے نہیں روکا جاسکتا: سپریم کورٹ

نئی دہلی۔۔۔۔۔داغی رہنماؤں اور مجرمانہ شبیہ رکھنے والے ملزمان کو انتخابات لڑنے پر پابندی لگانے کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے سپریم کورٹ نے التزام دیا کہ مجرمانہ معاملے میں محض فرد جرم عائد ہونے کی بنیاد پر کسی امیدوار کو انتخابات لڑنے سے نہیں روکا جاسکتا۔چیف جسٹس دیپک مشراکی صدارت والی5 رکنی  بینچ نے بھارتیہ جنتاپارٹی کے رہنما، اشونی کمار اپادھیائے ، سابق مرکزی انتخابی کمشنر جی ایم لنگدوہ ا اور غیر سرکاری تنظیم ’ پبلک انٹرسٹ فاؤنڈیشن کی جانب سے دائر درخواست پرسماعت کی۔ سپریم کورٹ نے کہا کہ قانون بنانا پارلیمنٹ کا کام ہے۔بینچ نے جرائم زدہ سیاست پر لگام لگانے کے لئے کئی رہنما ہدایات بھی جاری کیں:
*انتخابی امیدواروں کو خود پر عائد جرائم کے کیسوں کی تفصیلات دینی ہوگی۔
*تمام جماعتو ں کو انتخابی میدان میں اترنے والے امیدواروں کی تفصیلات اور پچھلا ریکارڈ انٹر نیٹ اور میڈیا پر جاری کرناہوگا۔
*الیکشن کمیشن کا فارم جلی حروف میں پُر کیا جانا چاہئے۔
*سیاسی جرائم میں دن بہ دن اضافہ ہوتا جارہا ہےاس پر لگام لگانی چاہئے
*انارکی اقتصادی دہشتگردی کی طرح ہے۔
*کسی کو انتخابات لڑنے سے صرف چارج شیٹ داخل ہونے پر نہیں روکا جاسکتا
مزید پڑھیں:- - - - -تامل ناڈو: ذات برادری والا جیل؟

شیئر: