Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تلنگانہ کے تارکین وطن کی جانب سے یوم الوطنی پر دلی مبارکباد

ڈاکٹر سید علی محمود اور اعجاز احمد خان کی قیادت میں ریلی نکالی گئی ،ملک کی ترقی اور سلامتی کیلئے دعا و¿ںکا اہتمام 
جدہ ( امین انصاری )سعودی عرب کی 88 ویں یوم الوطنی کے پرمسرت موقع پر جدہ میں مقیم ریاست تلنگانہ کے تارکین وطن نے ڈاکٹر سید علی محمود اور اعجاز احمد خان کی قیادت میں نوجوانوں کی ایک ٹیم کے ہمراہ عزیزیہ سے کورنیش تک ریلی نکال کر مملکت کی خوشیوں میں شریک ہوکر ثابت کیا کہ تارکین وطن بھی مملکت سے بے پناہ محبت اور اسے اپنا دوسرا گھر مانتے ہیں ۔جلوس کے شرکاءنے اپنی گاڑیوں کو قومی پرچموں سے سجایا ہوا تھا جبکہ سر اور سینوں پر کلمہ طیبہ کا پرچم اور ہاتھوں پر یوم الوطنی کے بینر لئے ہوئے تھے ۔ قائدین نے کہا کہ یہ ملک یقینا ترقی اور امن امان کا گہوارہ ہے ۔ اسلام کی ترقی اور سربلندی کیلئے ساری دنیا کے مسلمانوں کی نظریں مملکت پر لگی ہیں ۔حرمین شریفین کی بدولت ساری دنیاکے مسلمانوں کو اس ملک سے قلبی لگاو¿ہے ۔ریلی کے شرکاءنے یوم الوطنی کے موقع پر خادم الحرمین الشریفین ، ولیعہد اور سعودی عوام کویوم الوطنی کی دلی مبارکباد پیش کی اور اللہ سے دعا کی کہ یہ ملک ترقی کے منازل طے کرتا رہے ۔ 

شیئر: