Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ای ووٹنگ پر بدستور تحفظات ہیں ، شیری رحمان

اسلام آباد... پیپلزپارٹی کی رہنما سینیٹر شیری رحمان نے آئندہ ضمنی انتخابات میں ای ووٹنگ پر تحفظات کا اظہارکیا ہے۔ ایک بیان میںانہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینا اچھا قدم ہے ۔ سب چاہتے ہیں کہ بیرون ملک پاکستانی اپنا ووٹ کا حق استعمال کریں لیکن جس طریقے اور جلد بازی میں اس پراجیکٹ کو شروع کیا جا رہا وہ تشویشناک اور خطرناک ہے۔سب سے پہلے اس سسٹم کوٹیکنالوجی ماہرین اور پارلیمان کی مکمل نظرثانی سے گزرنا چاہئے۔ اگر ماہرین یاپارلیمانی نگرانی کے بغیر اس منصوبے کو شروع کیا گیا تو اس کی ساکھ پر سوالات ہونگے۔ الیکشن کمیشن آر ٹی ایس کو سنبھال نہیں سکتی تووہ اپنے دائرہ کار سے باہر بیرون ملک ووٹ کی شفافیت کو کیسے یقینی بنائے گا؟ یہ ایک جائز سوال ہے جس کا حکومت اور الیکشن کمیشن کو لازمی جواب دینا ہوگا۔ ای سی پی کو سافٹ ویئر کی مکمل شفافیت اور حفاظتی اقدامات پریقین دہانی کرانی ہوگی۔پارلیمان کو اعتماد میں لینا ہوگا کہ اس پروگرام میں تمام تر حفاظتی اقدامات موجود ہیں۔شیری رحمان نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو بتانا ہوگا کہ سسٹم کو سائبرکرائم خاص طور پر ہیکنگ سے بچانے کے لئے ان کے پاس مکمل حفاظتی اقدامات موجود ہیں یا نہیں۔

شیئر: