Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اجودھیا میں مندر کے پتھرتراشنے کا65 فیصد کام مکمل

لکھنؤ۔۔۔۔اجودھیا میں رام مندرکی تعمیر کے لئے پتھروں کو تراشنے کا کام تیزی سے نظر آنے لگا ہے۔اجودھیا کے رام جنم بھومی ٹرسٹ ورکشاپ میں چھینی اور ہتھوڑے کی آواز ایک بار پھر تیز ہو گئی۔ پہلے سے تراشے گئے پتھروں پر جمی کائی کو ہٹانے کا کام بھی شروع کردیا گیا۔ سنت،سادھو 2019 سے پہلے رام مندر تعمیرکرنیکی بات کہہ رہے ہیں اسلئے وشو ہندو پریشد نے بھی تیاری میں تیزی کر دی۔مندر کی تعمیر کے لئے تراشے جا رہے پتھروں کا 65 فیصدکام پورا ہوچکاہے اور ابتدائی طورپر مندر کے لئے جتنے پتھروں کی ضرورت تھی وہ کام تقریباََ مکمل ہو چکا ہے۔ وشو ہندو پریشد اودھ علاقہ کے ترجمان شرد شرما نے کہا کہ رام مندر کے لئے ایک لاکھ 75ہزا پتھروں کی ضرورت ہے۔اس وقت ایک لاکھ 10ہزارپتھر تراشنے کا کام پورا ہو چکا ہے۔انہوں نے بتایا کہ تقریباً 65 فیصد نقاشی کا کام پورا ہو چکا ہے۔ کورٹ کا اگر فیصلہ آتا ہے تو کام اور تیزرفتاری سے مکمل کیا جا سکتا ہے۔
مزید پڑھیں:- - - -ایودھیا کیس : معاملہ ایک مسجد کا نہیں آئین وقانون کی بالادستی کا ہے،مولانا ارشد مدنی

ہندوستان کی تازہ ترین خبروں کے لئے ’’اردونیوز انڈیا‘‘ گروپ جوائن کریں

رائے دیں، تبصرہ کریں

شیئر: