Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مدھیہ پردیش میں کانگریس حکومت قائم ہوتے ہی کسانوں کے قرضے معاف کردینگے، راہول

    چترکوٹ۔۔۔۔۔۔ کانگریس صدر راہول گاندھی نے  وندھیہ  علاقے میں2 روزہ سنکلپ یاترا کا آغاز رام نگری سے کیا۔ سب سے پہلے وہ کامتا ناتھ مندر گئے۔ اس کے بعد رجولہ میں جلسہ کیا۔راہول نے وزیراعظم نریندر مودی اور مدھیہ پردیش کے وزیراعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان پر کڑی تنقیدکی۔ انہوں نے کہا کہ  مودی نے کسانوں، خواتین اور نوجوانوں سے جھوٹ بول کر اقتدار حاصل کیا ہے۔ ساتھ ہی اعلان کیا کہ مدھیہ پردیش میں کانگریس کے اقتدار میں آتے ہی کسانوں کا قرض معاف کریں گے۔ زور دے کرانہوں نے کہا کہ کانگریس جو کہتی ہے وہ کرتی ہے۔ ہم نے کرناٹک میں بھی حکومت بنانے کے بعد10 دنوں کے اندر کسانوں کا قرض معاف کر  دکھا یا ہے۔ مودی نے ملک کے نوجوانوں کا بھروسہ توڑا ہے۔ رافیل ڈیل معاملے میں بدعنوانی ہوئی ہے۔ اس ڈیل پر فیصلہ وزیراعظم نے لیا ہے اور فائدہ اسی شخص ملا ہے جو وزیراعظم کا قریبی ہے۔ ایچ اے ایل لاکھوں لوگوں کو روزگار دیتا ہے لیکن اس کی جگہ رافیل کیلئے 12 دن پہلے بنی امبانی کی کمپنی کو موقع دیا ۔رافیل کا صحیح دام کیوں نہیں بتا سکتے۔مودی سے جب پوچھا گیا تو آنکھ سے آنکھ ملاکر نہیں بول سکے۔ مودی حکومت نے 526  کروڑ کا جہاز 1600  کروڑ میں خریدا ،ملک کا چوکیدار چوری کرگیا۔ انہوں نے کہا کہ مودی نے سردار پٹیل کی توہین کی ہے۔ مودی سردار پٹیل کا مجسمہ بنوانے کی بات کرتے ہیں لیکن انکا مجسمہ میڈ ان انڈیا نہیں میڈ اِن چائنا ہے۔ مودی جی کی حکومت 24 گھنٹے میں  ہندکے صرف 450  نوجوانوں کو جاب دیتی ہے جبکہ چین میں50 ہزار نوجوانوں کو جاب ملتا ہے۔
مزید پڑھیں:- - - -کشمیر میں دوسرے دن بھی معطل رہیں ریلوے خدمات

رائے دیں، تبصرہ کریں

شیئر: