Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہند نے بنگلہ دیش کو ہرا کر ایشیا کرکٹ کپ جیت لیا

 
دبئی: ہندنے بنگلہ دیش کو ہرا کرایشیا کپ پر ساتویں بار اپنا قبضہ جما لیا۔فائنل میچ میںبنگلہ دیش کو 3وکٹوں سے شکست دی ۔ دبئی میں کھیلے گئے فائنل میچ میں ہندوستان نے آخری اوورکی آخری گیند پرلیگ بائی کا ایک رن بنا کر7وکٹوں پر 223رنز کا ہدف حاصل کرلیا ۔ بنگلہ دیش نے پہلے کھیلتے ہوئے 48.3اوورز میں 222رنز بنائے تھے۔ ہند کے کپتان روہت شرما نے ٹاس جیت کر بنگلہ دیش کو پہلے کھیلنے کی دعوت دی۔ بنگلہ دیش کے اوپنرز نے ابتدائی 20اوورز میں انتہائی عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 120رنز تک کوئی وکٹ نہیں گرنے دی۔ اوپنر مہدی حسن 32رنز بنا کر آوٹ ہوئے تو 139رنز تک اوپر تلے 4وکٹیں گر گئیں۔ امرالقیس 2،مشفق رحیم5 ، محمد متھن 2 اور محمود اللہ 4رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔اوپنر لٹن داس نے 12 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے سنچری مکمل کی، انہوں نے 121 رنز کی جارحانہ اننگز کھیل کر شائقین کرکٹ کو محظوظ کیا، لٹن کو کلدیپ یادو کی گیند پر دھونی نے کیچ آوٹ کیا۔ لٹن داس اور مہدی حسن کے علاوہ سومیا سرکار نے ہمت دکھائی اور 33 رنز بنانے میں کامیاب رہے ۔ سومیا سرکار بدقسمتی سے غلط فہمی کا شکار ہو کر رن آوٹ ہو گئے ۔ بنگلہ دیش کی پوری ٹیم 48.3اوورز میں 222رنز بنا کر آوٹ ہو گئی اور ہند کو میچ جیتنے کیلئے 223رنز کا ہدف دیا۔ ہند کے کلدیپ یادیو نے 3 کھلاڑیوں کو اآوٹ کیا جبکہ کے ایم جادھو 2، بمرا اور چاہل ایک، ایک کھلاڑی آوٹ کر سکے۔ہدف کے تعاقب میں شیکھر دھون 15رنز بنا ئے ، روہت شرما نے 48رنز بنائے، دھونی نے 36،کارتک نے 37رنز بنائے۔جڈیجا نے 23رنز بنائے۔ بنگلہ دیش کے اوپنر لٹن داس کو فائنل میچ میں سنچری اسکور کرنے پر مین آف دی میچ کا اعزاز دیا گیا ۔ ہند کے اوپنر شیکھر دھون کو ٹورنامنٹ میں بہترین کارکردگی پر مین آف دی ٹورنامنٹ کا اعزاز دیا گیا۔ 
کھیلوں کی مزید خبریں پڑھنے کیلئے اردونیوز " واٹس ایپ اسپورٹس" گروپ  جوائن کریں

 

 

شیئر: