Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فش پلاؤ ایک منفرد پر لذت ذائقہ ‎

اجزاء۔
سرمئی فش۔ آدھا کلو
چاول ۔تین سو گرام (بھیگے ہوئے)
ادرک لہسن کا پیسٹ۔ ایک کھانے کا چمچ
گرم مصالحہ۔ ایک چائے کا چمچ (پسا ہوا)
ہلدی۔ ایک چائے کا چمچ
نمک۔ حسب ذائقہ
تیل۔ حسب ضرورت
گھی۔ آدھا کپ
پیاز۔ دو عدد
گرم مصالحہ ۔حسب ضرورت (ثابت)
ہری مرچ ۔چار سے پانچ عدد
کڑی پتے۔ دس سے بارہ عدد
سفید زیرہ۔ایک چائے کا چمچ
کالا زیرہ۔ ایک چائے کا چمچ
ٹماٹر۔ دو عدد (اُبلے چھوٹے کٹے ہوئے)
ترکیب۔
پہلے مچھلی کے چھوٹے پیسز کاٹ لیں۔پھر ان میں ادرک لہسن کا پیسٹ، پسا گرم مصالحہ، ہلدی اور تھوڑا سا نمک لگاکر میری نیٹ کر لیں۔اب انھیں تھوڑے سے تیل میں شیلو فرائی کرکے ایک طرف رکھ دیں۔پھر ایک پین میں گھی گرم کرکے پیاز، ثابت گرم مصالحہ، ہری مرچ، کڑی پتے، سفید زیرہ اور کالا زیرہ شامل کرکے ایک سے دو منٹ تک بھونیں۔پھر اس میں سوا سے ڈیڑھ گلاس تک پانی شامل کریں۔جب پانی گرم ہو جائے تو بھیگے ہوئے چاول شامل کر دیں۔جب چاول پھول کر اوپر آنے لگیں تو اس میں ٹماٹر اور فرائی کی ہوئی مچھلی شامل کرکے مکس کریں اور آٹھ سے دس منٹ کا دم دے دیں۔تیار ہونے پر گرم گرم نکال کر سرو کریں۔
 

شیئر: