Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فارمولا کریموں کا استعمال خطرناک‎

ہم سب چاہتے ہیں کہ ہماری شکل و صورت اچھی ہو اور اس کے لیے ہم کسی بھی حد تک جاتے ہیں .   کئی مرتبہ اس چکر میں ہم اپنا نقصان  کروا بیٹھتے ہیں .  ہمارے پاس اس خواہش کو پورا کرنے کا طریقہ یہ ہوتا ہے کہ راتوں رات  رنگ گورا کرنے اور جلد میں نکھار پیدا  کرنے والی پراڈکٹس  مارکیٹ سے خرید لاتے ہیں .  لیکن ہمیں پتہ ہی نہیں ہوتا کہ ان چیزوں میں مرکری شامل ہوتی ہے جو جلد کو نقصان پہنچانے کا سبب بنتی ہے . 
ان پراڈکٹس کے استعمال کے بعد داغ دھبے اور سوزش ہو جاتی ہے .  مرکری کے استعمال سے   پیدا ہونے والی علامات  میں  جذباتی کیفیت میں تبدیلی  ، تھکاوٹ  ، یادداشت کی کمزوری  اور مسلسل سردرد شامل ہیں .  مرکری ملی اشیاء کا باقاعدہ استعمال  گردوں کی خرابی کا سبب بھی بن سکتا ہے .  اسکی وجہ سے نروس سسٹم میں بھی خرابی کا اندیشہ ہوتا ہے . 
بہت سی ایسی مصنوعات جن میں مرکری استعمال ہوتی ہے مارکیٹ میں بغیر چیک کیے پہنچ جاتی ہیں .  وہ آئی  ایس او کے اسٹینڈرڈ  کے مطابق  نہیں ہوتیں  اور مارکیٹ میں جگہ جگہ مل جاتی ہیں .  جن کو ہم لیبل پر لفظ فوری  دیکھ کر خرید لاتے ہیں .  ہم اس حقیقت کو بھی نظر انداز کر دیتے ہیں کہ کسی بھی قسم کی فوری جسمانی تبدیلی کسی نقصان کے بغیر ممکن نہیں .  فوری اثر کرنے والی کریمیں  آپ کی جلد کو بیرونی طور پر جلا دیتی ہیں .  لہذا ہمیشہ معیاری کریم کا ہی انتخاب کریں  . اپنی جلد میں نکھار لانے کے لیے کوئی بھی کریم استعمال کرنے سے پہلے  مکمل چھان بین کرلیں کہ اس میں  نقصان دہ اجزاء تو شامل نہیں ہیں .  ہمیشہ انٹرنیشنل لیبارٹری سے تصدیق شدہ کریم استعمال کریں .

شیئر: