Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

روہنگیا مسلمانوں پر نظر رکھنے کی ہدایت

چنئی .... سدرن ریلوے نے ریلوے پروٹیکشن فورس کے دستوں کو پورے ڈویژن میں الرٹ کردیا۔ انکا کہناہے کہ اطلاع ملی ہے کہ روہنگیا مسلمان بڑی تعداد میں کیرالہ جانے والے ہیں۔ یہ لوگ شمال مشرقی علاقے سے کیرالہ جانے کی تیاری کررہے ہیں۔اس سلسلے میں ریلوے بورڈ نے ایک خط لکھ کر حکام کو بتایا کہ مختلف ریاستوں سے کیرالہ جانے والی ٹرینوں میں روہنگیا مسلمان اپنے خاندانوں کے ساتھ سفر کرسکتے ہیں۔ محنت کش طبقہ کام کیلئے کیرالہ آتا ہے۔ یہ لوگ شمال مشرقی ریاستوں سے سفر کرکے کیرالہ اور تاملناڈو پہنچتے ہیں۔ خط میں کہا گیا ہے کہ ایسے روہنگیا مسلمان نظر آئیں تو فوری طور پر انہیں مقامی پولیس کے حوالے کیا جائے۔ آر پی ایف اے کے ایک سینیئر افسر نے تصدیق کی کہ ریلوے بورڈ نے اس امر کی جانب اشارہ کیا کہ یہ روہنگیاسیکیورٹی رسک ہیں۔ میانمار میں تشدد کی وارداتوں کے بعد بے شمار روہنگیا مسلمانوں نے ہند کی شمال مشرقی ریاستوںمیں پناہ لی ہے۔ 
 
 

شیئر: