Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جیالے شخص نے 3ہزار فٹ بلند عمودی چوٹی سر کرلی

لندن ....  یہاں ایلکیپکیان کے نام سے جو مشہور عمودی چوٹی ہے وہ بیحد خطرناک ہے اسلئے شاذو نادر ہی لوگ اس پر چڑھنے کی کوشش کرتے ہیں مگر کچھ لوگ اتنے جنونی یا باہمت ہوتے ہیں کہ وہ اس چوٹی تک پہنچنا چاہتے ہیں حالانکہ ایسی کوششوں کا واحد مطلب مو ت کے منہ میں جانا ہوتا ہے۔  یہ سارے مناظر یہاں جانے والی ایک دستاویزی فلم میں دکھائے گئے ہیں جسے فری سولو کے نام سے مرتب کیا گیا ہے۔ جسے میاں بیوی نے مل کر تیار کیا ہے۔ اس سے یہ بھی معلوم ہوتا ہے کہ وہ اپنی جرأت کے مظاہرے کے دوران بغیر کسی حفاظتی چیز ساتھ لئے جس تیزی سے اوپر گیا اسے دیکھ کر نیچے موجود افراد جس میں اسکی بیوی بھی شامل تھی چیخ پکار کرنے لگے اور بیوی نے باقاعدہ رونا بھی شروع کردیا۔ ہر لمحے اسے یہی دھڑکا لگا تھا کہ کوئی معمولی غلطی نہ ہوجائے ورنہ اسے اپنے شوہر سے ہاتھ دھونا پڑ جائیگا۔ یہ واقعہ 3جون 2017ء کا ہے۔  جسے اب جاری کیا گیا ہے۔ عمودی چوٹی ایلکیپیکیان چوٹی سر کرنے میں ہونولڈ نامی شخص کو 3گھنٹے 56منٹ لگے۔
مزید پڑھیں:- - - - -بھڑوں اور مکڑیوں سے انسانی بیزاری ختم ہونی چاہئے، ماہرین

شیئر: